جرائم و حادثات

عادل آباد کے جدید بس اسٹانڈ میں ایک شخص کا بے دردی سے قتل

عادل آباد16-دسمبر(اردو لیکس)عادل آباد کے جدید بس اسٹانڈ میں ایک شخص کا بے رحمی سے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی شناخت کھوجہ کالونی کے 43 سالہ امول کوموار کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھکتاپور سے تعلق رکھنے والے دلیپ ٹھاکر اور گوپال ٹھاکر نے منصوبہ بند طریقہ سے امول کوموار پر چاقو کے ذریعہ گردن اور جسم کے دوسرے حصہ پر حملہ کردیا جسکی وجہ سے امول شدید زخمی ہوگیا تھاجسے ریمس ہاسپٹل علاج کیلئے منتقل کیا گیا،علاج کے دوران امول کوموار کی موت ہوگئی۔ریل اسٹیٹ کاروبار میں مخاصمت قتل کی وجہ بتائی جارہی ہے۔پولیس نے قاتلوں کو حراست میں لیتے ہوئے کیس درج کرلیا۔اور نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاع ملتے ہی بس اسٹانڈ پر عوام کا ہجوم جمع ہوگیا۔ون ٹاؤن پولیس واقعہ کی مکمل تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button