جنرل نیوز

30/ اپریل کو اے این گارڈن فنکشن ہال میں عازمین حج کا پہلا تربیتی اجتماع 

نظام آباد:27/ اپریل (ای میل) صدر حج سوسائٹی نظام آباد مولانا محمد اسماعیل عارفی اور جنرل سکریٹری محمد نصیر الدین کے مطابق حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام ضلع نظام آباد کے عازمین حج 2023 ء کیلئے پہلا تربیتی اجتماع انشاء اللہ 30/ اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے تا 3 بجے دوپہر بمقام اے این گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد پر منعقد ہوگا۔ اس اجتماع میں مشہور عالم دین، مفسر قرآن، محمد مصطفی مظاہری لاتور، مناسک عمرہ و حج اور آداب زیارت روضۃ النبی ؐ پر تفصیلی خطاب فرمائیں گے۔ ضلع کے تمام عازمین حج مرد و خواتین سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس اجتماع میں شرکت فرماکر مستفید ہوں۔ عازمین حج سے یہ بھی خواہش کی جاتی ہے کہ وہ بچوں اور دیگر احباب کے ساتھ لانے کی زحمت نہ کریں تاکہ سکون اور اطمینا ن کے ساتھ حضرت کے خطاب سے استفادہ حاصل سکیں۔ دیگر تفصیلات کیلئے وسیم احمد خان 9505384786 سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button