نیشنل

ہندوستان اور دنیا کے کئی ممالک میں سورج گرہن وقوع پذیر – مودی نے بھی کیا مشاہدہ

حیدرآباد-26 دسمبر( اردو لیکس) ہندوستان کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں آج صبح سورج گرہن وقوع پذیر ہوا ۔ہندوستان میں صبح 8:08 بجے شروع ہوا اور صبح 11:11 بجے ختم ہوا۔ لوگوں نے سورج گرہن کو دلچسپی کے ساتھ دیکھا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر گرہن دیکھنے کی کوشش کی .. بادل چھائے رہنے کی وجہ سے وہ سورج گرہن نہیں دیکھ سکے۔ لیکن مودی نے کہا کہ انہوں نے ایک براہ راست نشریاتی پروگرام کے ذریعہ کیرالہ کے کوزیک کوڈ سے گرہن کی فوٹیج دیکھی ہے۔ سورج گرہن کے فورا بعد ہی ، ریاست بھر کے پجاریوں نے رسومات ادا کرنا شروع کیں۔ عقیدت مندوں کو مندروں کی صفائی کے بعد مندر میں داخلہ کی کی اجازت دی ۔ ہندوستان کے ساتھ ساتھ سعودی عرب ، قطر ، متحدہ عرب امارات ، عمان ، سری لنکا ، ملائشیا ، انڈونیشیا ، سنگاپور ، ماریانا جزائر اور گوام میں جزوی گرہن دیکھنے کو ملا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button