ضلع نظام آباد میں خوفناک سڑک حادثہ میں 6 ہلاک

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ہوئے خوفناک سڑک حادثہ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ پتہ چلا ہے کہ نظام آباد کے آدرش نگر سے تعلق رکھنے والے افراد چہارشنبہ کے دن باسر کی مندر میں درشن کے بعد آٹو سے واپس ہورہے تھے کہ نوی پیٹ منڈل میں آرٹی سی بس نے آٹو کو ٹکر دے دی۔ مقام حادثہ پر ہی تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر تین اسپتال لے جانے پر جانبر نہ ہوسکے۔ مزید پانچ زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔