نیشنل

شرجیل امام سمیت دیگرملزمین کے خلاف الزامات وضع ۔ دہلی ہائیکورٹ نے زیریں عدالت کے فیصلہ کو پلٹ دیا

نئی دہلی : جامعہ تشدد معاملہ میں شرجیل امام، صفورا زرگر، آصف اقبال تنہا اور دیگر 8 ملزمین کو بری کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو دہلی ہائیکورٹ نے پلٹ دیا ہے۔ عدالت نے ان تمام کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت الزامات وضع کر دیئے۔ دہلی ہائی کورٹ نے 2019 کے جامعہ تشدد کیس میں 11 ملزمان کو بری کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف پولیس کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا۔ جسٹس سورنا کانتا نے کہا کہ پرامن اجتماع کا حق معقول پابندیوں سے مشروط ہے اور تشدد کی کارروائیوں یا ‘پرتشدد تقریر’ کو تحفظ نہیں دیا جاتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button