نیشنل

خانہ پور میں این آر سی، این پی آر اور سی اے اے کے خلاف تاریخ ساز ریالی

خانہ پور-3 جنوری ( اردو لیکس)شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف آج ریاست تلنگانہ کے خانہ پور فقیدالمثال ریالی نکالی گیی۔ احتجاج کے دوران خانہ پور بھارت کے چار سپاہی ہندو مسلم، سکھ، عیسائی کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق آج بعد نماز جمعہ جواینٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ایم پی ڈی او آفیس سے کامریڈ نندی رامیا کی زیر قیادت تاریخ ساز احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مسلمانوں کے ساتھ برادران وطن کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی میں رکن اسمبلی خانہ پور ریکھا شیام نایک اور عادل آباد کے سابق رکن پارلیمنٹ رمیش راٹھوڑ نے شرکت کی۔ انھوں نے بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہم دستور ہند کے خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ احتجاج میں مفتی احسان شاہ قاسمی،مولانا‌شاہد مظاہری،مولانا عتیق فیض صفی،انیس احمد‌خان،امان اللہ خان،ظہیر احمد، ڈاکٹر کے ایچ خان، یوسف احمد خان،معین، مشیر، وسیع خان،فصیح، شرجیل،انصار،ڈاکٹر چاند پاشا، امجد خان، حفیظ خان، مزار رفیق بیگ، بشیر احمد، محمد خواجہ، آصف علی، مسلم جواینٹ ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران شبیر پاشا، عرفان دانش،نصیر قدیر اور دوسروں نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button