حیدرآبا میں شوہر نے حاملہ بیوی کا گلا کاٹ دیا

حیدرآبا کے لالہ گوڑہ میں شوہر نے حاملہ بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ پتہ چلا ہے کہ لکشمی نامی خاتون اپنے شوہر وینکٹیش کے ساتھ ایک فنکشن ہال میں کام کرتے ہوئے وہیں ایک کمرے میں رہتی تھی۔ شوہر بیوی میں جھگڑوں کے چلتے چہارشنبہ کو شوہر نے تیز دھار شئے سے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔