نیشنل

ممبئی بم دھماکوں کے مجرم جلیس انصاری لاپتہ

ممبی-17 جنوری( اردو لیکس)1993 کے سلسلے وار ممبئی بم دھماکوں کے مجرم جلیس انصاری لاپتہ ہیں۔ راجستھان کے اجمیر جیل میں ممبئی بم دھماکوں کے کیس میں 68 سالہ جلیس انصاری عمر قید کی سزا بھگت رہے تھے ۔ وہ حال ہی میں 21 دن کے پیرول پر باہر آئے تھے اور وہ پیرول کے دوران ہر روز صبح 10.30 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان ایگریپاڈا (ممبئی) پولیس اسٹیشن میں حاضری دے ریے تھے ہ۔ تاہم ، جلیس انصاری جمعرات کو پولیس اسٹیشن میں حاضری کے لئے گھر سے روآنہ ہوئے اور واپس نہیں آئے ۔ ان کے فرزند زید انصاری نے پولیس اسٹیشن میں شکایت کی کہ ان کے والد جلس انصاری لاپتہ ہیں ۔ ممبئی کرائم برانچ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جلیس انصاری کی تلاش  شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button