تلنگانہ

سابق رکن پارلیمنٹ نظام آباد ناراین ریڈی اب نہیں رہے

نظام آباد-2 فروری( اردو لیکس) تلنگانہ تحریک کے جہد کار و نظام آباد کے سابق رکن پارلیمنٹ نارائن ریڈی کا دیہانت ہوگیا۔ وہ پچھلے 10 دن سے علیل تھے اور میڈی کیئر اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے 1967 سے 1971 تک نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کرتے ہوئے لوک سبھا میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے ریاست میں نیشکر کے کسانوں کی ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ نارائنا ریڈی کو بطور ماہر تعلیم، مصنف اور وکیل کے طور پر جانا جاتا ہے۔ 1971 میں ، نارائن ریڈی پارلیمنٹ میں 45 منٹ تک تلنگانہ کی علحیدگی کی ضرورت پر تقریر کرنے والے پہلے لیڈر ہیں ۔ وہ نظام آباد ضلع میں ویمن ڈگری کالج کی بانی ہیں۔وزیر اندرا کرن ریڈی ، سابق اسپیکر سریش ریڈی ، ایم ایل اے گنیش گپتا اور دوسرے نارائن ریڈی کی موت پر  اظہار تعزیت کیا ہے۔ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے نارائن ریڈی کی موت پر صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے متوفی کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button