تلنگانہ

ورلڈ باکسنگ چمپئن نکہت زرین کو اخراجات کے لئے 2 کروڑ روپے کی رقم منظور _ چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے سیکرٹریٹ میں ملاقات

حیدرآباد _ 18 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے  ورلڈ باکسنگ چمپئن نکہت زرین کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تلنگانہ سمیت ہندوستان کے نام  کو ایک بار پھر پوری دنیا میں روشن کرے ۔

چیف منسٹر نے واضح کیا کہ ریاستی حکومت نکہت زرین کو مکمل تعاون فراہم کرے گی، جنہوں نے پہلے ہی کئی عالمی مقابلوں میں کامیابیاں حاصل کی ۔

نکہت زرین نے جمعرات کو سکریٹریٹ میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے  ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے واضح کیا کہ آنے والے اولمپک گیمز میں شرکت کے لیے ٹریننگ، کوچنگ، ٹرانسپورٹیشن وغیرہ کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ متعلقہ اخراجات کے لئے چیف منسٹر نے 2  کروڑ روپے کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں چیف سکریٹری شانتی کماری کو اقدامات  کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

اس موقع پر وزیر اسپورٹس وی سرینواس گوڈ کے ساتھ ریاستی وزراء محمود علی، پرشانت ریڈی، ملار ریڈی، ایم ایل سی مدھوسدھن چاری، ایم ایل اے بالاراجو، بلکا سمن، وٹھل ریڈی، سی ایم او سکریٹری بھوپال ریڈی، اسپورٹس سکریٹری سندیپ سلطانیہ اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button