جرائم و حادثات

فحش فلمیں دکھا‌کر طالبہ کے ساتھ غلط حرکتیں کرنے والے ہیڈ ماسٹر کی پٹایی

وقار آباد-4 فروری( اردو لیکس) وقارآباد ضلع میں نابالغ طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں ہیڈ ماسٹر کی پٹایی‌کردی گیی۔ یہ واقعہ نواب پیٹ میں پیش آیا۔ سنگارڈی ضلع کی ایک لڑکی نوا ب پیٹ گاؤں میں اپنی نانی کے گھر میں رہتے ہویے اسی گاؤں کے گورنمنٹ اسکول میں چھٹی جماعت زیر تعلیم ہے۔ کشٹیا جو اس اسکول کا ہیڈ ماسٹر ہے۔ 3 مہینوں سے طالبہ کو اپنے موبائل فون پر فحش تصاویر دکھا کر جنسی طورپر ہراساں کررہا تھا۔ لڑکی نے اپنے والدین کو اسکی حرکتوں کے بارے میں بتادیا جس پر برہم لڑکی کے والدین اور رشتہ داروں نے اسکول جاکر ہیڈ ماسٹر کی بتایی کردی اور ہیڈ ماسٹر کی معطلی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button