کلیان لکشمی اسکیم میں بدعنوانی۔ عادل آباد میں تین گرفتار

عادل آبا د کی سرپور پولیس نے بدعنوانی کرتے ہوئے کلیان لکشمی اسکیم کے تحت رقم حاصل کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ سرپور منڈل کے بھوجی راو، لکشمن اور لچو کو بیٹیاں ہیں۔ انھوں نے لڑکیوں کی شادی کا بہانہ بناتے ہوئے کلیان لکشمی اسکیم کے تحت فی کس 51 ہزار روپئے وصول کئے لیکن اپنی بیٹیوں کی شادی نہیں کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ان تینوں کو گرفتار کرلیا۔