تلنگانہ کی ترقی کے لئے بی جے پی کو مضبوط کریں: امیت شاہ

بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے کہا کہ سرکار تلنگانہ کی ترقی کے وعدہ کی پابند ہے۔ وہ آج تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے سوریہ پیٹ میں وکاس پرو کے زیر عنوان منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک تلنگانہ کی ترقی کے لئے 90 ہزار کروڑ روپئے دیئے ہیں۔ انھوں نے ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لئے بی جے پی کے ہاتھ مضبوط کرنے کی عوام سے خواہش کی۔ امیت شاہ نے کانگریس پر الزام لاگیا کہ کانگریس کے 60 سالہ دور اقتدار میں ہر سطح پر بدعنوانیاں کی گئیں۔