محبوبنگر میں بجلی گرنے سے تین ہلاک

تلنگانہ کے ضلع محبوبنگر میں بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ شاد نگر فرخ نگر منڈل میں ہفتہ کی رات ہوئی تیز بارش کے دوران بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت 35 سالہ چنیا 55 سالہ انجماں اور 50 سالہ گوپیا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تینوں افراد بارش سے بچنے کے لئے کھیت کے پاس درخت کے نیچے کھڑے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔