تلنگانہ

تلنگانہ کے عادل آباد پولیس اسٹیشن کے احاطے میں نوجوان نے کی خودکشی کی کوشش _ سرکل انسپکٹر پر لگایا ہراسانی کا الزام

عادل آباد _ 21 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد شہر میں ایک نوجوان نے سرکل انسپکٹر پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں خودکشی کی کوشش کی۔ یہ واقعہ اتوار کی رات عادل آباد ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے احاطے میں  پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق روہت نامی نوجوان نے جاریہ سال جنوری میں عادل آباد سے ہی تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کو بھگا کر شادی کرلی ۔

لڑکی کے گھر والوں نے  روہت اور لڑکی کو چند دن بعد پکڑ لیا اور لڑکی کو گھر واپس لا لئے ۔بعد ازاں لڑکی کی شکایت پر روہت کو جیل بھیج دیا گیا۔ جیل سے رہائی کے بعد روہت نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لڑکی کی تصویر رکھی ۔ جس پر لڑکی نے دوبارہ پولیس میں شکایت درج کرائی اور روہت کو دوسری مرتبہ جیل جانا پڑا ۔ اس کیس میں ضمانت ملنے کے بعد روہت آج رات پولیس اسٹیشن پہنچ کر سرکل انسپکٹر ستیہ نارائن کے خلاف ہراسانی کا الزام لگایا اور اپنے ساتھ لائے ہوئے کیڑے مار دوا کو پی لینے کی کوشش کی۔ تاہم وہاں موجود پولیس عملے نے اسے خودکشی کرنے سے روک دیا۔

 

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے روہت نامی نوجوان نے  الزام لگایا کہ پولیس اس کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے۔ اس  نے کہا کہ دو یا تین مقدمات پہلے ہی اس کے خلاف درج ہو چکے ہیں اور اب روڈی شیٹ کھولنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اس نے سرکل انسپکٹر پر  رقم کا مطالبہ کرنے کا الزام لگایا۔ تاہم، سی آئی ستیہ نارائنا نے روہت کے الزام کی تردید کی اور کہا کہ لڑکی کی شکایت موصول ہونے پر کیس درج کیا گیا اور جیل بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ روہت کو ہراساں نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button