تلنگانہ

تلنگانہ کی یہ 23 ماہ کی بچی غیر معمولی ذہین

ورنگل _ 11اکتوبر ( اردو لیکس) تلنگانہ میں 23 ماہ کی چھوٹی بچی نے  غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا نک آف ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔ ہنمکنڈہ ضلع کے اپل گاوں سے تعلق رکھنے والی یہ چھوٹی بچی مختلف گانے گا کر ، پہیلیاں حل کرتے  ہوئے  سب کو حیران کر رہی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق 23 ماہ کی  شریانوی کرشنا کے والد سائی رام ایک سافٹ ویئر انجینئر ہے اور وہ حیدرآباد میں رہتے ہیں شریانوی کرشنا نے 23 ماہ کی عمر میں باوقار انڈیا بک آف ریکارڈ-(2022) گولڈ میڈل جیتا۔ تلگو گانے، نظمیں، شلوک پڑھنا، پہیلیاں کرنا، عالمی عجائبات کےنام بتانا ، تلگو انگریزی نظمیں، انگریزی الفاظ میں حروف تہجی، کتابوں کے نام کہنا، مجاہدین آزادی کے ناموں کی شناخت، گمشدہ لیٹر کی شناخت، انسانی جسم کے 16 حصے کے نام بتانا ، اس طرح غیر معمولی یادداشت اور ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس نے ریکارڈ بنایا ہے

 

۔ شریانوی کرشنا کی ویڈیوز انڈیا بک آف ریکارڈز کی ویب سائٹ پر  اگست میں بھیجی گئی تھیں (جب بچی 23 ماہ کی تھی)۔ وہاں سے منتظمین نے فون کیا اور زوم ویڈیو کے ذریعے بچی کے ٹیلنٹ کو جانچا۔ اس کے بعد بچی  کا نام انڈیا بک آف ریکارڈ میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے منتظمین نے اس کے لیے ایک گولڈ میڈل ڈاک کے ذریعے بھیجا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button