جرائم و حادثات

کورٹلہ میں لکڑی کی مشین میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ

کورٹلہ _ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں لکڑی کی مشین  میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔یہ واقعہ ضلع کے کورٹلہ ٹاون میں پیش آیا۔ چہارشنبہ کی صبح اچانک یہ آگ بھڑک اٹھی جس میں موجود لکڑی  جل کر مکمل طورپر خاکسترہوگیا۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یاپھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔بتایاجاتا ہے کہ اس واقعہ میں تقریبا ایک کروڑروپئے کے سامان کو نقصان پہنچا ہے۔ ساگون کے درختوں کے ساتھ ساتھ قیمتی سامان بھی مکمل طور پر جل گیا۔ اس واقعہ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button