جرائم و حادثات

چلتی بس کے ٹائرنکل گئے۔ 50 مسافربال بال بچ گئے

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش کے ضلع سریکاکولم میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ پلے ویلوگو بس جو پالسا پورم سے اچا پورم کی سمت جارہی تھی کہ اس بس کا ایکسیل ٹوٹ گیا جس کی وجہہ سے بس کے پچھلے ٹائرنکل گئے۔ اس وقت بس میں 50 ممسافرین سوار تھے۔ ڈرائیورکی حاضردماغی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا اورمسافرین نے راحت کی سانس لی۔ بعد ازاں مسافرین کو دوسرے بسوں میں سوارکرکے وہاں سے بھجوادیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button