نیشنل

شاہین باغ کے مظاہرین کا امیت شاہ سے ملاقات کا فیصلہ – وزارت داخلہ کی وضاحت

نئی دہلی-15 فروری( اردو لیکس)دہلی کے شاہین باغ میں احتجاج کرنے والے مخالف شہریت ترمیمی قانون مظاہرین کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ وہ متنازعہ قانون سازی پر تبادلہ خیال کرنے اتوار کی سہ پہر وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے۔مظاہرین نے کہا  کہ وہ امیت شاہ کی اس پیش کش پر ان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنھوں نے اس قانون سے متعلق وضاحت طلب کرنے والے کسی کے ساتھ بھی بات چیت کی پیشکش کی تھی اسی دوران  وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ اس طرح کا کوئی اجلاس اتوار کو نہیں ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button