تلنگانہ

حیدرآباد میں اچانک موسم تبدیل ، کئی علاقوں میں بارش _ 7 جون کے بعد مانسون تلنگانہ میں داخل ہونے کا امکان

حیدرآباد _ 31 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد میں آج دوپہر اچانک موسم تبدیل ہوگیا ۔ شہر میں دوپہر تک شدید گرمی دیکھی گئی اور 2 بجے کے بعد موسم اچانک ٹھنڈا پڑ گیا۔ شہر کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

 

فلم نگر، جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، پنجہ گٹہ، امیرپیٹ، کوکٹ پلی، بالا نگر اور دیگر علاقوں میں زبردست بارش ہوئی۔ بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث برقی کی سربراہی میں خلل پڑا۔ موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور گاڑیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

شہر حیدرآباد میں اچانک بارش سے گزشتہ چند روز سے گرمی  سے پریشان عوام کو کچھ راحت ملی ہے۔ دوسری طرف ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اپنی پیش قیاسی میں کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون 7 جون سے 11 جون کے درمیان تلنگانہ میں داخل ہونے کا امکان ہے اور شدید بارشیں ہوں گی۔

 

جون کے آخر سے ریاست میں مانسون تیز ہو جائے گا۔ موجودہ پیشین گوئیوں کے مطابق مانسون 7 تا 11 جون تلنگانہ سے ٹکرائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کی آمد کے ساتھ ابتدائی طور پر بارشیں تیز ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button