دلی میں چلتی کار میں خاتون کا گینگ ریپ

بھارت کی راجدھانی دلی میں ایک خاتون کا اغوا کرکے چلتی کار میں اس کا گینگ ریپ کیا گیا۔
23 سالہ خاتون نے شکایت کی کہ ہفتہ کی صبح تین افراد نےحضرت نظام الدین علاقہ سے اسے زبردستی کار میں سوار کرلیا اور چلتی کار میں تین نوجوانوں نے اس کی عصمت ریزی کی ۔ خاتون نے مطابق دو گھنٹوں بعد اسے سن لائیٹ کالونی کے پاس فلائِ اوور برج کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے مقدہ درج کرلیا۔