تلنگانہ حکومت کی این آر آئی پالیسی

تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنا لوجی وزیرتار ک راما راؤ نے کہا کہ بیرونی ممالک میں مقیم ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی پالیسی بنائی جائیگی۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کیرالا اور پنجاب میں عمل کئے جارہے طریقہ کار کا معائینہ کریں ۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ این آر آئی پالیسی کے مسئلہ پر اگلے ہفتہ ایک اجلاس منعقد کیا جائیگا اوراین آر آئی  پالیسی کا مسودہ تیار کر کے اسے منظوری چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے پاس بھجوایا جائیگا۔