حیدرآباد میں 3 پولیس اسٹیشنوں کی نئی عمارتوں کا افتتاح

تلنگانہ کے وزیر وزیر داخلہ نائنی نرسمہا ریڈی نے اتوار کے دن  پیٹ بشیر آباد‘ الوال‘ اور کشائی گوڑہ کے نئے پولیس اسٹیشنوں کی عمارتو ں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پروزیر داخلہ نے کہا کہ سابق میں لوگ پولیس اسٹیشن کے نام سے خوفزہ ہوجایا کرتے تھے لیکن اب صورتحال میں تبدیلی آئی ہے۔  انھوں نے ریاست کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو عصری بنانے کا اعلان کیا۔