تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ کو ضمانت نہیں ملی بلکہ پی ڈی ایکٹ ہی ہٹا دیا گیا

حیدرآباد: بی جے پی کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو جسے قریب ڈھائی ماہ قبل پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتارکرکے جیل بھجوایا گیا تھا آج اسے عدالت سے راحت ملی ہے۔ عدالت نے اسے رہا کرنے کا حکم دیا لیکن ساتھ ہی کچھ شرائط عائد کی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ عدالت نے کہا ہے کہ راجہ سنگھ کو رہا کیا جا سکتا ہے لیکن ان شرائط پر کہ وہ ریلیاں نہ نکالیں اور نہ ہی پریس میٹ کریں۔ اس معاملہ میں بی جے پی لیگل سیل کے سینئرایڈوکیٹ انتھونی ریڈی نے کہا کہ پی ڈی ایکٹ کے معاملہ میں ضمانت نہیں دی جاتی، ریاستی حکومت کی جانب سے راجہ سنگھ کے خلاف لگائے گئے پی ڈی ایکٹ کو عدالت نے برخواست کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button