تلنگانہ

مکان کی دیوار منہدم،3 کمسن بہنیں ہلاک۔ حیدرآباد میں حادثہ

حیدرآباد-27 فروری( اردو لیکس)حیدرآباد کے علاقے مانگوڑ بستی میں آج رات ایک مکان کی دیوار منہدم ہوگی۔ اس حادثے میں تین کم عمر بچیوں کی موت ہوگئی جو آپس میں بہنیں بتائی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق مانگوڑ بستی کے رہنے والے شوہر بیوی اپنے بچوں کو گھر میں سلانے کے بعد باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک گھر کی دیوار منہدم ہو گئی اس حادثے میں روشنی، پاونی اور ساریکا کی موت ہوگئی۔ ان کی عمر پانچ سال، دو سال اور دو مہینے بتائی گئی ہیں۔ حبیب نگر پولیس نے کیس درج کرلیا اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانے میں محفوظ کروا دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button