جنرل نیوز

2مئی تا5مئی،مسلم جنرل ہاسپٹل وادی ھدی پر چار روزہ مفت ختنہ کیمپ 

2مئی تا5مئی،مسلم جنرل ہاسپٹل وادی ھدی پر چار روزہ مفت ختنہ کیمپ 

ماہر و تجربہ کار سرجن خدمات انجام دیں گے۔والدین و سرپرستوں سے استفادہ کی اپیل

ڈاکٹر محمدمصباح الدین ایڈمنسٹریٹر مسلم جنرل ہاسپٹل وادی ھدی کی اطلاع کے بموجب مسلم جنرل ہاسپٹل وادی ھدی،پہاڑی شریف روڈ حیدرآبادپر مفت ختنہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔یہ کیمپ ان شاء للہ تعالیٰ2مئی بروز منگل تا5مئی بروز جمعہ روزانہ باوقات صبح 10 بجے تا شام 4 بجے منعقد ہوگا۔چار روزہ اس کیمپ میں پیدائش سے لیکر 7سال کی عمر کے بچوں کی ختنہ بالکل مفت کی جائے گی۔جو والدین یا سرپرست اپنے بچوں کی ختنہ کروانا چاہتے ہیں انکو قبل از وقت رجسٹریشن کروانا ہوگا۔پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر سہولت دستیاب رہے گی۔

 

والدین و سرپرستوں کے لیئے لازمی ہوگا کہ بچوں کا آدھار کارڈ یا پیدائشی سرٹیفکیٹ کی کاپی ضرور ساتھ لائیں۔اس کیمپ میں دوماہر و تجربہ کار سرجن ڈاکٹر محمد کاشف احمد اور ڈاکٹر محمد رحیم الدین خان خدمات انجام دیں گے۔ جناب یوسف علی خاں جوائنٹ سکریٹری اسلامک سوشل سروس سوسائٹی حیدرآبادنے والدین اور سرپرستوں سے خواہش کی ہے کہ اس سنہری موقع سے ضرور استفادہ کریں۔ رجسٹریشن و مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9581008787 پرربط کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button