جرائم و حادثات

باپ نے شرابی بیٹے کا قتل کردیا

سوریہ پیٹ یکم مارچ (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں باپ نے شرابی بیٹے کا قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق سوریہ پیٹ کے شری رام نگرکے رہنے والے نریش نامی نوجوان کا اس کے باپ نے مصالحہ پیسنے کے موسل سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ قتل کی وجہہ یہ بتائی گئی ہےکہ نریش شراب نوشی کا عادی تھا اوروہ حالت نشہ میں گھروالوں کو پریشان کررہا تھا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button