تلنگانہ

شہری ترقیاتی منصوبہ بندی پروگرام کے تحت نظام آباد کے ڈیوژن نمبر60 میں ترقیاتی کاموں کا آغاز: عبدالغفور مقیم

نظام آباد /03فبروری(راست) ریاست تلنگانہ حکومت ریاست کے ہر قریہ قریہ میں مختلف اسکیمات کو متعارف کرواتے ہوئے ریاست کو ترقی کی سمت راغب کر رہی ہے اور نئی اسکیم شہری ترقیاتی منصوبہ بندی پروگرام کے تحت شہروں میں عوامی مسائل کوحل کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار قائد مجلس سابقہ کارپوریٹر و ڈیوژن نمبر 60کے انچارج کاپوریٹر محمد عبدالغفور مقیم نے کیا انہوں نے اپنی صحافتی بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ بیریسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیان حیدرآباد و صدر مجلس کی صدارت و ریاست تلنگانہ اسمبلی کے قائداپوزیشن اکبر الدین اویسی رکن اسمبلی چندرائین گٹہ حیدرآباد کی قیادت میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے تمام ہی منتخبہ کارپوریٹرس شہر نظام آباد میں اپنے اپنے علاقوں میں ریاستی و مرکزی حکومتوں کی اسکیمات سے عوا م کو بھر پور استفادہ کرا نے اپنی حتی الامکان کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اپنے اپنے ڈیوژنوں میں عوامی مسائل کو حل کیا جا سکے بالخصوص اسٹریٹ لائیٹس، پینے کے پانی کی سربراہی صفائی و ستھرائی کے نظا م کو بہتر بنا یا جا سکے،عبدالغفور مقیم نے کہا کہ حال میں ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کردہ اسکیم ”پٹنا پرگتی“ شہری ترقیاتی منصوبہ بندی پروگرام کے تحت ڈیوژن نمبر 60 میں گزشتہ یوم ضلع کلکٹر نارئین ریڈی و مئیر ڈی۔نیتو کرن و ڈپیٹی مئیر ادریس خان و کمشنر مجلس بلدیہ نظام آباد کی قیادت میں اس علاقہ میں بی ٹی روڈ و ڈرین لائین وغیر کے کاموں کا آغاز عمل میں لا یا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر عوامی مسائل پر بھی ضلع انتظامیہ کو واقف کروا یا گیا۔انہوں نے کہا کہ کے ڈیوژ ن میں شہری ترقیاتی منصوبہ بندی پروگرام کے تحت مشاہدہ کرنے والے اسپیشل آفیسر رنگا را? اور کونسلر کو کانگریس پارٹی ٹاون صدر روی کمار نے ملاقات کرتے ہو?ے وارڈ 16 کے مسائل ڈرینیج نالیوں کی تعمیر سی سی روڈ کی تعمیر مشن بھگیرتا اسکیم سے گھر گھر کو پینے کا پانی کی سربراہی اسٹریٹ لائٹس اور خاص کر موسم گرما میں پانی کی قلت دور کرنے کے لیے بورویل نصب کیا جائنگے اس موقع پر مجلد بلدیہ کے اعلیٰ عہدیدار و دیگر مجلسی کارپوریٹرس موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button