تلنگانہ

نامور تلگو اداکارکرشنم راجو چل بسے

حیدرآباد: نامورتلگو فلم اداکارو سابق مرکزی وزیرکرشنم راجو چل بسے۔ قریب 50 سال کے اپنے فلمی کیرئرمیں انھوں نے ریبل اسٹارکے طورپرشائقین کے دلوں میں اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔ 83 سالہ اداکارگزشتہ کچھ دنوں سے خرابی صحت کی وجہہ سے حیدرآباد کے گچی باولی میں واقع خانگی ہاسپٹل میں زیرعلاج تھے جہاں آج صبح کی اولین ساعتوں میں انھوں نے آخری سانس لی۔ چیف منسٹرچندرشیکھرراو اورفلم انڈسٹری کی اہم شخصیات نے کرشنم راجو کے انتقال پرگہرے رنج کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button