بہار میں بچہ مزدوروں کو 25 ہزار کی مالی امداد

بھارت کی ریاست بہار میں بچہ مزدوری کرنے والے ہر بچہ کو 25 ہزار روپیے کی مالی امداد دی جاے گی.اتوار کے دن ورلڈ اینٹی چائیلڈ لیبر کے موقع پر بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے چائیلڈ ٹرافکلنگ سسٹم کا افتتاح کیا جس کے ذریعہ بچہ مزدوری کرنے والے بچوں کی بازآباد کاری کی جاے گی.نتیش کمار نے کہا کہ ہر بچہ مزدور کو 25 ہزار کی رقم راست ان کے کھاتہ میں جمع کی جاے گی.