مشہور صحافی پوٹوری وینکشیٹور راو اب نہیں رہے

حیدرآباد-5 مارچ( اردو لیکس) تلگو کےمشہور صحافی پوٹوری وینکٹیشورا راؤ (86) انتقال کر گئے ۔ وہ آج صبح مختصر سی علالت کے بعد اپنی رہائش گاہ پر چل بسے۔ پوٹوری وینکٹیشورا راؤ ، جنہوں نے تلگو صحافت میں اپنی ایک علحیدہ شناخت بنائی تھی ، نے کئی تلگو روزناموں  ایناڈو، آندھرا بھومی اور دیگر اخبارات میں کام کیا تھا۔ انھوں نے پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک پیشہ صحافت سے وابستہ رہے۔ وہ 8 فروری 1934 کو موضع پوتر ، گنٹور ضلع ، اے پی میں پیدا ہوئے تھے ۔ وہ متحدہ آندھرا پردیش میں پریس اکیڈمی کے چیئرمین تھے۔