جیہ للیتا کے رول کیلئے کنگنا رناوت نے بڑھایا 20 کیلووزن

چینئی 5 مارچ (اردولیکس) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نےآنجہانی چیف منسٹرتمل ناڈو جیہ للیتا کے کردار کیلئے اپنا وزن 20 کیلو بڑھایا ہے۔ مشہور فلمساز اے ایل وجئے، جیہ للیتا کی زندگی پرمبنی فلم بنارہے ہیں۔ اس فلم کا مرکزی کردارکنگنا رناوت ادا کررہی ہیں اورفلم کی شوٹنگ جاری ہے۔ اداکارہ کی بہن نے کنگنا رناوت کی تازہ تصاویرسوشیل میڈیا پرپوسٹ کی ہیں۔ واضح رہے کہ اس فلم میں کام کرنے کیلئے اداکارہ نے تمل زبان بھی سیکھی تھی۔ اس فلم کا نام تمل میں تلائیوی اورہندی میں جیہ ہوگا۔