چلو ہائیکورٹ پروگرام کی اجازت نہیں دی گئی : کمشنر پولیس حیدرآباد

حیدرآباد کے کمشنر پولیس مہیند ریڈی نے واضح کیا کہ فیڈریشن آف بار اسو سی ایشن کی جانب سے پیرکے دن چلو ہائیکورٹ پروگرام کو کسی بھی طرح کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ عدالت کے آس پاس امتناعی احکامات نافذ کئے گئے ہیں۔ امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ کے رجسٹرار جنرل کی ہدایت کے مطابق پراکٹیسنگ ایڈوکیٹس کو ہی عدالت میں داخل ہونے کی اجازت رہے گی۔