پرنب مکھرجی نے کہا گھانا ہمیشہ بھارت کی دوستی پر بھروسہ کرتا ہے

عوامی جمہوریہ گھانا کے صدر مملکت عزت مآب جناب جان  درامنی مہاما  نے گزشتہ رو ز گھانا کے شہر  ACERA میں صدرجمہوریہ جناب پرنب  مکھرجی کے اعزاز میں ایک دعوت کا اہتمام کیا ۔

          صاحب دعوت ِ اعزاز جناب پرنب مکھرجی نے اس موقع پراپنی تقریر میں کہا کہ ہند- گھانا  بھائی چارہ  ہمارے اجداد کی رہنمائی میں  ہمارے ملک کے مشترکہ حوصلوں اور آرزوؤں  سے حاصل ہونے والے تجربات  پر مبنی مشترکہ تجربات  کا مظہر ہے۔ ہندوستان  آسودگی کی شاہراہ پر قدم بڑھانے والے ملک  گھانا کا ہمیشہ تعاون کرتا رہے گا ۔گھانا کو ہندوستان کے تعاون اوردوستی پر ہمیشہ بھروسہ کرنا چاہئے ۔ہندوستان گھانا کے ہر شعبے میں مطلوب امداد وحمایت فراہم کرانے میں انتہائی خوشی محسوس کرے گا۔ ‘‘ 

          جناب مکھرجی نے مزید کہا :’’  پچھلے برسو ں کے دوران  ہند-گھانا باہمی تعلقات  کو زبردست وسعت  اورگہرائی حاصل ہوئی ہے۔  دونوں ملکوں کی سرمایہ کاری کی تجارت میں مسلسل ترقی جاری رہی ہے۔  حکومت ہند اور ہندوستان کی کارپوریٹ دنیا گھانا کی  معیشت کے وافر امکانات  کا     اعتراف کرتی ہے۔ ہندوستانی کمپنیاں موقع ملنے پر گھانا میں  خوشی کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ہم  اپنے باہمی فوائد کے لئے  اپنے تمام امکانات  کو بروئے کار لانے کی غرض سے مل جل کرکام کرنے کے خواہشمند ہیں ۔