چلو ہائی کورٹ ریالی کے دوران تلنگانہ کے 600 وکلا ہوے گرفتار

تلنگانہ کی عدالتوں میں آندھرائی ججس کے تقرر کے خلاف اور ہائی کورٹ کی تقسیم کا مطالبہ کرتے ہوے تلنگانہ کے سینکڑوں وکلا نے پیر کے روز ہائی کورٹ کا محاصرہ کرنے کے لئے چلو ہائی کورٹ پروگرام منظم کیا تھا وکلا کے اس احتجاجی پروگرام کو پولیس نے اجازت نہیں دی تھی اس کے باوجود وکلانے اپنا احتجاج درج کروانے حیدراباد کے پرانا شہر میں واقع ہائی کورٹ کے پاس جمع ہوے.جس پر پولیس نے حیدراباد کے مختلف علاقوں سے 600 وکلا کو گرفتار کرتے ہوے فلک نما پولیس اسٹیشن منتقل کیا.