تلنگانہ

کریم نگر میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیس کا پتہ چلانے ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ وزیر کملاکر کا گھر گھر دورہ

کریم نگر -19 مارچ ( اردو لیکس)  تلنگانہ کے کریم نگر مستقر پر انڈونیشیا کے شہریوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیس سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ متحرک ہوگیا ہے کریم نگر کے مکرم پورہ علاقہ میں واقع مسجد امجدیہ میں انڈونیشیا کے شہری قیام کئے تھے جس کے پیش نظر مسجد کے اطراف کے علاقوں کے مکینوں کو طبی معاینہ کرنے کے اقدامات کئے گئے ۔آج وزیر سیول سپلایز گنگولہ کملاکر نے اس علاقہ میں ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ گھر گھر پہنچ کر انھیں طبی معاینہ کروانے اور احتیاط برتننے کا مشورہ کیا ۔بتایا گیا ہے کہ اس علاقہ کے چند افراد کو معاینہ کے لئے سیول ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں مشتبہ افراد کے لئے خصوصی وارڈ قایم کیا گیا ہے۔وزیر موصوف نے علاقہ کے عوام ہمت افزائی کی ۔اور کہا کہ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا. کہ امجدیہ مسجد کے پاس ایک کلومیٹر اطراف کے تمام مکانات کا دورہ کرتے ہوئے جانچ کی جا رہی ہے ضلع انتظامیہ نے انڈونیشیا کے شہریوں کی کریم نگر میں نقل وحرکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرتے ہوئے ان تمام علاقوں کے عوام کی طبی معاینہ کا کام بھی کررہی ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button