تلنگانہ

راہول گاندھی کی بائیک ریالی میں سابق وزیر کنڈہ سریکھا گر پڑیں

حیدرآباد _ 19 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں راہول گاندھی کی بس یاترا کے دوران بھوپال پلی میں کانگریس کی جانب سے نکالی گئی بائیک ریالی میں کانگریس کی سینئر لیڈر و سابق وزیر کنڈہ سریکھا بائیک چلانے کے دوران گر کر زخمی ہوگئیں۔

بتایا گیا ہے کہ بھوپال پلی میں کانگریس کی بائیک ریالی میں کنڈہ سریکھا بھی ایکٹوا بائیک چلائیں۔ اس دوران توازن کھو دینے سے وہ گر پڑئیں۔ ان کے چہرے اور ہاتھ پر زخم آئے ۔ وہ ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button