251 روپئے کے اسمارٹ فونس کی 28 جون سے ڈیلیوری

251 روپئے میں اسمارٹ سیل فون کی فروخت کا اعلان کرتے ہوئے مارکٹ میں تہلکہ مچانے والی کمپنی رنگ بیلس اس مہینہ کی 28 تاریخ سے گاہکوں کوفون سربراہ کرے گی۔ کمپنی کے ڈائیرکٹر موہت گوئل نے بتایا کہ کیاش آ ن ڈیلوری بکنگ کروانے والے گاہکوں کو پہلے یہ فون دیئے جائیں گے۔ اندازہ کے مطابق 30 ہزار افراد نے یہ فون بک کروایا ہے۔ جبکہ 7 کروڑ افراد نے اس فون کے رجسٹریشن کروایا ہے۔