نیشنل

شاہین باغ کے بعد حوض رانی میں مخالف سی اے اے مظاہرہ – پولیس کی کاروائی

نئی دہلی-24 مارچ( اردو لیکس) دہلی پولیس نے ریاست بھر میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گزشتہ 103 دنوں سے جاری خواتین کے احتجاجی مظاہرے کے مقام شاہین باغ کو برخواست کردینے کے بعد دہلی کے حوض رانی  علاقے سے بھی مخالف سی اے اے کے مظاہرین کو وہاں سے نکال دیا منگل کی صبح پولیس نے شاہین باغ کو خالی کردیا تھا جہاں سی اے اے کے خلاف احتجاج ختم ہونے پر چند افراد نے حوض رانی علاقہ میں جمع ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔ جس پر پولیس نے اس مقام سے بھی مظاہرین کو ہٹا دیا ۔مظاہرین کو قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔دہلی کے ساؤتھ ایسٹ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر پولیس ، آر پی مینا نے بتایا کہ شاہین باغ میں 9 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ، جن میں سے چھ خواتین تھیں۔ ان سب کو قریبی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button