ماں نے پولیو سے متاثرہ بیٹی کا گلا کاٹ دیا

ماں نے پولیو سے متاثرہ اپاہج بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ ضلع نلگنڈہ نارکٹ پلی کی رہنے والی کلپنا انگن واڑی ٹیچر ہے اسے دو بچے ہیں۔ پانچ سال پہلے اس کا شوہر فوت ہوگیا جبکہ ا س کی ایک بیٹی پولیو سے متاثر ہے۔ اس نے کئی ڈاکٹرس کو دکھایا لیکن صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ آج کلنا اپنی 9 سالہ بیٹی سوما شری کو لے کر گوپال پلی کی ایک مندر پہنچی جہاں اس نے اپنی بیٹی کا ریزر بلیڈ سے گلا کاٹ قتل کردیا اور پھر اپنا بھی گلا کاٹ لیا۔ خاتون کی بیٹی موقع پر ہی فوت ہوگئی جبکہ کلپان کو علاج کے لئے حیدرآباد کے اسپتال میں بھرتی کروادیا گیا ہے۔