تلنگانہ

برینکگ نیوز – دہلی کے مرکز جماعت سے واپس آنے والے تلنگانہ کے6 افراد کی کورونا وائرس سے موت

حیدرآباد -30 مارچ ( اردو لیکس)  دہلی سے واپس ہونے والے 6 افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ۔نظام الدین میں واقع مرکز میں شرکت کے بعد واپس ہونے والے 6 افراد میں 2 کا گاندھی ہاسپٹل، ایک اپولو، ایک گلوبل، ایک نظام آباد اور ایک کا گدوال میں انتقال ہوگیا ۔یہ تمام کورونا وائرس سے متاثر تھے حکومت تلنگانہ نے یہ اعلان کیا ہے 13 مارچ سے 15 مارچ تک  دہلی کے نظام الدین کے علاقے کے مرکز کے مذہبی تقریب میں شرکت کرنے والے کچھ افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں تلنگانہ کے لوگ بھی شامل تھے۔ ان میں سے اب تک چھ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ متعلقہ اضلاع کے کلکٹروں کی سربراہی میں خصوصی ٹیموں کی جانب سے ان کی نشاندہی کی جارہی ہے جنکے اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جاے گا۔حکومت نے مرکز کے مذہبی تقریب میں شرکت کرنے والے تلنگانہ کے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ہاسپٹل سے رجوع ہوں 

متعلقہ خبریں

Back to top button