نیشنل

آندھراپردیش کے سرکاری ملازمین کو2 اقساط میں تنخواہ

وجئے واڑہ31 مارچ (اردولیکس) آندھراپردیش کے سرکاری ملازمین کو دو اقساط میں تنخواہ ادا کی جائے گی۔اے پی کے سرکاری ملازمین کی تنظیم کے صدر سوریہ نارائنا نے یہ بات بتائی۔انہوں نے آج وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جگن موہن ریڈی نے ان سے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ریاست کی مالی صورتحال ابترہوگئی ہے۔اس کے پیش نظر اس ماہ نصف تنخواہ دی جائے گی،فنڈس کی دستیابی پر بقیہ رقم فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button