انٹر نیشنل

ہندوستان سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں

ریاض ۔ کے این واصف

 ہندوستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے اور مملکت میں اس کے سفارت خانے کا مقصد کونسل آف دی فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کے ساتھ تعاون کو تقویت دینا ہے۔عرب نیوز کے مطابق اس مقصد کے لیے قصیم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ہیڈ کوارٹر بریدہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔

 

 

الاخباریہ کے مطابق اجلاس میں چیمبر کے سیکریٹری جنرل محمد الحنایا اور سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے شرکت کی۔سفیر ہند نے کہا کہ ہندوستان اور مملکت کے درمیان تجارت اور شراکت داری کا حجم امید افزا اور پائیدار سرمایہ کاری کے مواقع دو طرفہ تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتے ہیں اور عالمی مسائل پر مشترکہ نقطہ نظر کی اہمیت کی تصدیق کرتے ہیں‘۔

 

 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ’ دونوں ممالک کے نجی شعبے مزید کراس بارڈر ٹریڈ کرنے کے قابل ہوں گے اور چیمبرز اور کمرشل کمیٹیوں کی جدید کاری اور ترقی کا عمل جاری رہے گا‘۔سعودی عرب کی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ہندوستان کے ساتھ ڈیجیٹلائزیشن اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ پر تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

 

 

معاہدے پر سعودی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ اور ان کے ہندوستانی ہم منصب اشونی ویشنو نے دستخط کیے۔یہ معاہدہ ڈیجیٹل تحقیق اوراختراع کے ساتھ ساتھ نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال میں سعودی عرب اور ہندوستان کی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کا مقصد ای ہیلتھ، ای لرننگ اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button