کتے کے کاٹنے سے ہلاک ہونے والے بچہ کے سرپرست کو معاوضہ ادا کرنے بچوں کے حقوق کمیشن کی ہدایت

تلنگانہ ریاست کی بچوں کی حقوق کمیشن نے کتے کے کاٹنے سے ایک کمسن کی موت کے واقعہ کو سوموٹو کے طور پر قبول کرتے ہوے رنگاریڈی ضلع کے کلکٹر کو ہدایت دی کہ وہ مہلوک بچہ کے سرپرست کو معاوضہ ادا کرے.کمیشن نے ضلع کلکٹر کو کتوں سے پاک کرنے کی ہدایت دی.گزشتہ دن شہر کے فیرازدی گوڈہ,میں کتے کے کاٹنے سے 9 سالہ چرن دوران علاج فیور اسپتال میں فوت ہوگیا.