نیشنل

لاک ڈاؤن میں توسیع سے قبل ان مشوروں پر عمل کرنے بیرسٹر اویسی کی مرکز کو تجویز

حیدرآباد-11 اپریل( اردو لیکس) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے لاک ڈاون میں مزید توسیع کرنے مرکز کے منصوبہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کو کئی مشورے دیئے ہیں اور کہا لاک ڈاؤن میں توسیع کے فیصلہ سے قبل ان مشوروں پر عمل کیا جائے۔ لاک ڈاؤن کی آخری تاریخ اس ماہ کی 14 تاریخ کو ختم ہونے والی ہے۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ٹویٹر کے ذریعے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ، مزدور اور مائگرینٹ لیبرس غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن سے کافی پریشان ہیں۔ اگر مرکز لاک ڈاؤن کو بڑھانا چاہتا ہے تو ، انہیں پہلے یہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ جس کے تحت ہر مزدور کو 5 ہزار روپے دیئے جائیں ۔  غریبوں ، دیگر ریاستوں کے مزدوروں کی بھوک مٹانے کے لئے مناسب غذا جاری کی جائے ۔اور ریاستوں کو زیادہ سے زیادہ فنڈس جاری کئے جائیں ۔انہوں نے حکومت سے کہا کہ ملک کی معشیت پر فکر کرنے کے بجائے عوام کی جان بچانے پر توجہ دی جائے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button