جنرل نیوز

کورٹلہ سرکل انسپکٹر کی انسانی ہمدردی – حاملہ خاتون کو پہنچایا ہاسپٹل

کورٹلہ-21 اپریل( اردو لیکس)کورٹلہ سرکل انسپکٹر پولیس  راج شیکھر راجو  نے اپنے فرض اور انسانی ہمدردی کی مثال پیش کرتے ہوئے شہر کی ایک حاملہ خاتون کو دواخانہ منتقل کرنے میں ایک ایسے وقت مدد کی جبکہ ایک طرف لاک ڈاؤن تو دوسری طرف سواری کی عدم دستیابی ایسے وقت میں صرف ایک فون کال پر متوجہ ہوتے ہوئے دواخانہ منتقل کیا. تفصیلات کے مطابق شہر کی نیو بس اسٹانڈ کے علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جوکہ حاملہ ہے اور دواخانہ جانے کی ضرورت محسوس ہوئی جس پر سواری طلب کرنے پر لاک ڈاون ہونے کی وجہ سے وقت پر سواری نہ ملنے پر سرکل انسپکٹر پولیس جناب راجشیکھر راجو صاحب سے ربط پیدا کیا تو انہوں نے فوراً حرکت میں آتے ہوئے انہوں نے اپنی گاڑی میں خاتون کو گھر سے دواخانہ منتقل کیا. جس پر عوامی گوشوں سے سرکل انسپکٹر پولیس  راجشیکھر راجو  کی جانب سے فرض کی ادائیگی اور انسانی ہمدردی پر انکی کافی ستائش ہوئی.

متعلقہ خبریں

Back to top button