تلنگانہ

حیدرآباد میں تیندوے کی موجودگی کا سچ اور پولیس کا انتباہ

حیدرآباد-21 اپریل( اردو لیکس)   حیدرآباد سٹی پولیس نے شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں تیندوے کی موجودگی سے متعلق پھیلاےجارہے ویڈیو پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔پولیس نے کہا کہ حقائق کی جانچ کئے بغیر اس طرح کی ویڈیو پھیلائی جارہی ہے۔سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر بعض افراد نے یہ ویڈیو پوسٹ کی جس میں دعوی کیاگیا کہ تیندوا رات کے وقت سڑک عبور کررہا ہے اور یہ منظر جوبلی ہلز میں واقع بسواتاراکماں کینسر اسپتال کی روڈ کا ہے۔اس تعلق سے جب ایک شخص نے حیدرآباد سٹی پولیس کو ٹوئیٹر پر یہ ویڈیو ٹیگ کیا تو پولیس نے اس ویڈیو کی جانچ کے بعد اس شخص کو اس تعلق سے انتباہ دیا اور اس ویڈیو کو حذف کردیا۔اسٹیشن ہوز آفیسر بنجاراہلز کالنگاراو نے کہا کہ اس علاقہ میں جنگلی جانور نظر نہیں آیا اور اس علاقہ میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کی بھی تصدیق کے لئے جانچ کی گئی ہے۔پولیس نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ویڈیو اے پی کے تروملا کا ہے جہاں حال ہی میں تیندوا نظر آیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button