تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر نے گھر میں پوتی کے ساتھ ٹیبل ٹینس کھیلی

حیدرآباد-25 اپریل( اردو لیکس)کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نافذکردہ لاک ڈاون کے دوران مختلف اہم شخصیات گھروں میں ہی محدود رہتے ہوئے الگ الگ قسم کی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔یہ اہم شخصیات لوگوں کوگھروں میں ہی محدود رہنے کی بھی اپنی ان سرگرمیوں کے ذریعہ ترغیب دے رہے ہیں۔ایسی ہی سرگرمی تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج ای دیاکر راو نے حیدرآباد میں واقع اپنے گھر میں اپنی پوتی کے ساتھ ٹیبل ٹینس کھیلی۔وزیرموصوف عموما سیاسی سرگرمیوں کے سبب کافی مصروف ہوتے ہیں،تاہم انہوں نے اپنی پوتی کے ساتھ ٹیبل ٹینس کھیلنے کے لئے وقت نکالا۔اس سلسلہ میں ان کی تصویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دکھایاگیا کہ وزیر موصوف ماسک لگاتے ہوئے پوتی کے ساتھ اس کھیل سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button