محبوبنگرمیں بس اور آٹو میں تصادم 4 ہلاک دو زخمی

محبوبنگر ضلع میں بس اور آٹو میں تصادم کی وجہہ سے 4 مسافرین کی موت ہوگئی جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ محبوبنگر رائچور ہائی وے پر دھرما پوری اسٹیج کے پاس پوتن پلی سے ضلع آنے والی جے این ین آر یو آر ایم کی بس نے سامنے سے آنے والے آٹو کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں آٹو میں سوار 4 مسفرین کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دو مسافرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں شریک کروادیا گیا ہے۔