اداکارہ جیا خان نے خودکشی کی تھی

سی بی آئی نے واضح کیا کہ بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کی موت خودکشی تھی۔ سی بی آئی نے ممبئی کورٹ کو بتایا کہ سائنٹفک ثبوت اور دیگر شواہد کی بنا پر اس بات کا پتہ چلا ہے۔ جون 2013 میں جیا خان نے اپنے فلیٹ میں پھانسی لے لی تھی جس کے بعد ان کے بوائے فرینڈ سورج پنچولی پر الزام لگیا گیا تھا اور انھیں کچھ دنوں کے لئے جیل بھی بھجوایا گیا تھا۔